وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
قومی کرکٹر اور موجودہ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
وہاب ریاض نے ٹویٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار سفر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹر نے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اب اپنا ٹائم فرنچائز کرکٹ کو دیں گے۔
وہاب ریاض نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ، ’شاندار سفر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا، پی سی بی، اہل خانہ، کوچز اور فینز کا ان کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ، ’میرے سامنے فرنچائز کرکٹ کا سنسنی خیز سفر ہے‘۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض آبدیدی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، ان کرکٹ لیگز پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا تھا، 2011 کا ورلڈ کپ میرے لئے یادگار تھا، البتہ شعیب اختر لیجنڈ ہیں، ان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں۔
مستقل میں کوچنگ سے متعلق وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان سمیت کہیں سے بھی کوچنگ کا موقع ملاتو خوشی ہوگی جب کہ پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔
38 سالہ فاسٹ بولر نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے مجموعی وطر پر 236 وکٹیں حاصل کیں۔
وہاب ریاض موجودہ مشیر کھیل پنجاب ہیں جنہوں نے 2010 میں انبلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جب کہ آخری میچ دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف 2018 میں کھیلا تھا۔
Comments are closed on this story.