نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے ن لیگ نے پلان اے اور بی تیار کرلیا
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ممکنہ وطن واپسی کے لیے پلان اے اور بی تیار کر لیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن بلا لیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان ممکنہ واپسی کیسے ہوگی؟ پارٹی ہائی کمان نے پلان اے اور پلان بی تیار کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی۔
نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا ٹاسک مریم نواز اور حمزہ شہباز کو سونپا گیا ہے۔
پلان اے کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی، نوازشریف اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، اس کے بعد نواز شریف ایک بڑی ریلی کی صورت میں اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، یہ ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا نقطہ آغاز بھی ہو گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پلان بی کے تحت نواز شریف کی ممکنہ واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہوسکتی ہے، لاہور ایئرپورٹ سے انہیں ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی
نواز شریف کی چند ہفتوں میں وطن واپسی کا امکان
نواز شریف نومبر میں الیکشن کی تیاریاں کرنے لگے، فضل الرحمان کو منانے کی سرتوڑ کوششیں
پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کرلیا ہے اور رواں ہفتے شہبازشریف سمیت ن لیگ کے سابق وفاقی وزار اور لیگل ٹیم لندن روانہ ہو جائیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لندن میں قائدین کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ملکی سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.