Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ 13 صوبوں تک پھیل گئی، ایمرجنسی نافذ

آگ بجھانے کے لیے فوج کی مدد بھی طلب
شائع 16 اگست 2023 10:44am
کینیڈا، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے رائل کینیڈین ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تصویر/ روئٹرز
کینیڈا، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے رائل کینیڈین ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تصویر/ روئٹرز

کینیڈا کے جنوبی شمال میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ لگنے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ تیس ہزار اسکوائر فٹ تک پھیل چکی ہے جس نے 13صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

حکام نے رہاشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے ہیں ساتھ ہی آگ کو بجھانے کے لیے فوج کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی شمالی حصے میں جولائی میں سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت تھا، جو37 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

برٹش کولمبیا میں بھی جنگل کی آگ بھڑک رہی ہے، جہاں رواں ہفتے ریکارڈ بلند درجہ حرارت کی وجہ سے کئی گرمی کی وارننگز نافذ کی گئی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم، خشک موسم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے جنگل کی آگ بھڑکنے کا امکان ہوتا ہے۔

دنیا کی زمین کا پہلے ہی تقریباً 1.1 سینٹی گریڈ تک گرم ہو چکی ہے اور جب تک دنیا بھر کے ممالک اس پرغور نہیں کرتے تب تک درجہ حرارت بڑھتا رہے گا۔

canada

wildfire

Northwest Territories