Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابقہ گرل فرینڈ کی نجی تصاویر انتقاماً افشا کرنے پر 350 ارب سے زائد کا جُرمانہ

مجرم نے لیک تصاویر خاتون کی فیملی ، دوستوں اور دفتری ساتھیوں کو ٹیگ کی تھیں
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 02:08pm
تصویر: ڈی گارجیئن
تصویر: ڈی گارجیئن

امریکی ریاست ٹیکساس میں سابقہ گرل فرینڈ کی نجی تصاویر آن لائن شیئرکرنے پر ایک شخص کو 1.2 بلین ڈالرز ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دے دیاگیا۔

خاتون کے بیان کے مطابق سابق بوائے فرینڈ نے رضامندی کے بغیراس کی نجی تصاویر آن لائن شیئر کیں۔

ٹیکساس کی جیوری نے آن لائن ہراساں کرنے والے شخص کو1.2 بلین ڈالرز ( پاکستانی روپوں میں 350 ارب روپے سے زائد ) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔

خاتون کے مطابقسابق بوائے فرینڈ نے رضامندی کے بغیرناصرف اس کی نجی تصاویر آن لائن پھیلائیں بلکہ خاتون کے گھر میں سیکیورٹی کیمروں سے لی گئی تصاویرکو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

ان تصاویرمیں خاتون کے دوستوں، اہل خانہ اور جم اور آفس میں ساتھ کام کرنے والوں کو ٹیگ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

امریکی عدالت میں مقدمہ ختم، بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

امریکا میں اسپورٹس رپورٹر کی ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہوگیا

خاتون کے سابق بوائے فرینڈ نے ایک ویب سائٹ بھی بنائی جس میں عوامی طور پرقابل رسائی ڈراپ باکس فولڈرز بناتے ہوئے لوگوں کو تصاویر ای میل کی گئیں۔

مقدمے میں نامزدگی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا، وکیل کی خدمات حاصل کیں نہ ہی سماعت کے لیے کسی عدالتی سمن کا جواب دیا۔

خاتون کے وکیل کے مطابق ہرجانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خاتون اس صورت میں ایک اور مقدمہ دائر کرسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں اس شخص کے اثاثے چھیننے کا عدالتی حکم جاری ہوسکتا ہے۔

life and style

cyber crime

Personal data leaked

Civil Judge