شاہین شاہ آفریدی اہم اعزاز اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں شرکت کے لیے 3 سال کا معاہدہ طے پا گیا اور وہ آئندہ سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستانی پہلے بولر ہوں گے جو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا حصہ بن گئے، لیگ کا حصہ بننے کے بعد وہ دوسرے سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ”ڈیزرٹ وائپرز“ کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، ان کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
شاہین شاہ آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے پچھلے سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے جبکہ لیگ کا دوسرا سیزن جنوری 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے دور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔
Comments are closed on this story.