سلمان علی آغا نے افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنے کو ہدف قرار دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنے کو ہدف قرار دے دیا جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ روائتی حریف بھارت کے خلاف میچ اعصاب شکن ہوتا ہے۔
افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے جاری کنڈیشننگ کیمپ لاہور میں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی کھلاڑیوں نے بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں۔
مزید پڑھیں
عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کا کل سے لاہور میں آغاز
سلمان علی آغا نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنا ٹارگٹ ہے۔
اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا کہ روائتی حریف بھارت کے خلاف میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں لیں گے۔
افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 22 .24.اور 26 اگست کو سری لنکا میں شیڈول ہے۔
Comments are closed on this story.