Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیرِاعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

انوار الحق کاکڑ کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات، باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت
شائع 15 اگست 2023 08:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم سے گورنرسندھ نے ملاقات کی، کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

نگراں وزیراعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں

منصب سنبھالتے ہی نگراں وزیراعظم کا بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر فوکس

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

نگراں وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی

نگراں وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔

نگراں وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سینیٹر سرفراز بگٹی بھی انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ تھے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کی اور ملاقات میں شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔

ملاقات میں مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع،علامہ راشد سومرو، آغا سید محمود شاہ اور ملک سکندر بھی شامل تھے۔

اسلام آباد

Governor Sindh

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Caretaker prime minister

kamran tessori

Caretaker PM

BLAST IN BAJOR

anwar ul haq kakar