نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگٸی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں
صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا
نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے آج تک ریکور کی گئی رقوم کی تفصیلات مانگ لیں
عدالت میں جوبات کہیں گے وہ ’گڈ ٹو سی یو‘ کی طرح پیش کی جائے گی، چیف جسٹس
رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی، کیس کی اب تک 47 سماعتیں ہوچکی ہیں۔
سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی، عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔
Comments are closed on this story.