Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت عظمیٰ چھوڑنے والے شہباز شریف کے ساتھ گھر واپسی پر کیا سلوک ہوا؟

'ویلکم ہوم دادا جان۔۔۔'
شائع 15 اگست 2023 05:00pm
شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے (اسکرین گریب)
شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے (اسکرین گریب)

بھرپور پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کو خیرباد کہہ کر سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور واپس پہنچے تو گھر پر بھی ان کا والہانہ استقبال ہوا۔

یہی نہیں بلکہ گلدستے بھی دیے۔

شہباز شریف کی بہو زینب سلیمان نے ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک تصویر شئیر کی اور لکھا، ’ویلکم ہوم دادا جان، (گھر میں آپ کو خوش آمدید دادا جان)‘۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف ہاتھ میں گلدستہ پکڑے ہوئے ہیں اور ان کی ایک پوتی ان س لپٹی ہوئی ہے جبکہ ایک انہیں گلے لگانے کیلئے اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے اور شہباز شریف مسکرا رہے ہیں۔

## شہباز شریف پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس سے رخصت

شہباز شریف اب سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں اورگزشتہ روز انوار الحق کاکڑ ان کی جگہ نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھال چکے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کو اب نیا مکین مل چکا ہے اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اسلام آباد کو خیرباد کہہ کر لاہور واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ائر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ائیر وائس مارشل طارق غازی اور دیگر شخصیات بھی ائر پورٹ پر موجود تھیں۔

وزارت عظمیٰ اور وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے ہوئے شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو انوار الحق کاکڑ کو ”بیسٹ آف لک“ کہا۔

 تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا، ’بیسٹ آف لک کاکڑ صاحب! ٹوئٹ بلکہ بطور سابق وزیراعظم پوسٹ کر رہا ہوں‘۔

انہوں نے ”ایکس“ پر اپنا بائیو بھی تبدیل کرتے ہوئے ’اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سابق وزیراعظم‘ کرلیا۔ لیکن ان کا ٹوئٹر ہینڈل اب بھی ”سی ایم شہباز شریف“ ہی ہے۔

مزید پڑھیں

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا، شہباز حکومت ختم

نگراں وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

شہباز کی رخصتی پر ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں ان کے رخصتی سے قبل نگراں وزیراعظم سے ملاقات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور وہ چودہ اگست کے بعد اہلیہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے، ان کی اہلیہ نصرت شہباز کا مزید علاج لندن میں ہوگا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز گذشتہ چھ روز سے اتفاق ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنی اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیرون ملک روانگی ڈاکٹرز کی جانب سے بیگم نصرت شہباز کو سفر کی اجازت ملنے سے مشروط ہوگی۔

شہباز شریف کی اہلیہ پہلے بھی بیرون ملک علاج کیلئے مقیم رہ چکی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعظم تین روز قبل ہنگامی طور پر اسلام آباد سے لاہور اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے پہنچے تھے۔ ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور بیٹیوں جویریہ اور رابعہ نے بھی اتفاق ہسپتال میں والدہ کی عیادت کی تھی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

lahore