Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارت نے شہریت دے دی

کئی سالوں سے اکشے کمار کو کینیڈین شہریت پر بے حد تنقید کا سامنا تھا۔
شائع 15 اگست 2023 04:29pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ کے ’کھلاڑی کمار‘ یعنی اکشے کمار اب ہندوستانی شہری بن چکے ہیں، اداکار کو ہندوستانی شہریت مل گئی ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر شہریت کے حوالے سے ایک دستاویز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔

اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،وہ انہیں ہندوستانی شہریت ملنے پرہندوستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

اکشے کمار بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں جو اکثر سماجی مسائل پر فلمیں بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سچن کو ’ لپو اور جھینگر’ کہنے والی خاتون کو سیما کی جانب سے کارروائی کی دھمکی

اکشے کمار کو تھپڑ مارنے پر 10 لاکھ انعام، بالی ووڈ کے ہندو اداکار بھی زیرعتاب

بھارتی اداکار کی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری

”کھلاڑی“ سے لے کر حال ہی میں ریلیز ہونے والی ”او ایم جی 2“ تک کی فلموں میں انہوں نے ہندوستانی سماج سے جڑے اہم مسائل کو اٹھایا ہے۔

تاہم اپنی کینیڈین شہریت کی وجہ سے وہ اکثر اس معاملے پر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

اس حوالے سے اکشے کمار نے کہا تھا کہ انہوں نے 2019 میں ہندوستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے اکشے کمار کو ان کی کینیڈین شہریت پر بے حد تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Akshay Kumar

lifestyle

Indian actors

indian nationality