Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساڑھی کے ساتھ جیکٹ : کنگنا رناوٹ نے خواتین کو اسٹائلش لگنے کا نیا آئیڈیا دے دیا

کنگنا نے آرگنزا ساڑھی کے ساتھ سیاہ جیکٹ ایوارڈ شو میں پہنی تھی۔
شائع 15 اگست 2023 04:07pm
تصویر: ہندوستان ٹائمز
تصویر: ہندوستان ٹائمز

**ساڑھی کو ہندوستانی ثقافتی ڈریس سمجھا جاتا ہے مگر ہر دور میں اس لباس کے ساتھ کچھ فیوژن ٹوئسٹ کیا جاتارہا ہے ۔ حال ہی میں بالی ووڈ کنگنا رناوٹ نے بھی پھولدار ساڑھی کے ساتھ سیاہ مخملی جیکٹ پہن کرفیشن کا نیا انداز متعارف کروایا۔

کنگنا رناوت نے سیاہ مخملیں جیکٹ کے ساتھ روایتی ساڑھی زیب تن کی۔

بے داغ میک اپ اور خوبصورت لوازمات کے ساتھ وہ فیشن کی دنیا میں کچھ نیا لے کے آئی ہیں۔

کنگنا رناوت اپنے خوبصورت اورٓعمدہ ڈریسنگ سینس کے علاوہ متبنازع بیانات کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اداکارہ بھلے ہی سوشل میڈیا پر زیادہ ایٹو نہ ہوں، لیکن جب بھی وہ کوئی تصویریا پوسٹ شیئرکریں تو وہ فوراًوائرل ہوجاتی ہے۔

مزید پرھیں

!بنارسی ساڑھی دم توڑ رہی ہے

’باربی‘ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی چھا گئی

وقت کے ساتھ بدلتے عروسی ملبوسات

اداکارہ نے یہ نیا انداز ایوارڈ شو میں اپنایا جہاں انہوں نے ساڑھی کے ساتھ فل بازوؤں والی جیکٹ پہنی تھی۔

سوشل میڈیاصارفین نے اپنے تبصروں میں اس حیرت انگیزاسٹائل پر کنگنا کو ’فیشن دیوا‘ قراردیا۔

Bollywood

Kangana Ranaut

Women

شخصیات

indian fashion