Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائیاں کالعدم قراردینے کی درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
شائع 15 اگست 2023 02:02pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائیاں کالعدم قراردینےکی درخواست دائر کردی۔

عمران خان نے یہ درخواست وکیل سمیر کھوسہ کےتوسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیش نہ ہونے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، یہ اقدام ماورائے آئین و قانون تھا۔

درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیش ہونے پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی۔ الیکشن کمیشن ادارہ ہے عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت توہین الیکشن کمیشن سے متعلقہ تمام اقدامات اور کاروائیاں کالعدم قرار دے۔

ECP

imran khan

Lahore High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)