Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ سرا نے جھگڑے میں پیٹ پیٹ کر رکشہ ڈرائیور مار دیا

رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سرا کو خواتین سے پیسے مانگنے سے منع کیا تھا، حکام
شائع 15 اگست 2023 03:00pm

وحدت کالونی میں خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد کیا، جس کے باعث رکشہ ڈرائیور غلام شبیر جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے خواجہ سرا عدنان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اور تشدد کے باعث رکشہ ڈرائیور غلام شبیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے خواجہ سرا عدنان کو گرفتار کرلیا ہے، اور ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سراؤں کو خواتین رکشہ سواروں سے پیسے مانگنے پر منع کیا تھا۔

دوسری جانب وحدت کالونی مین روڈ پر رکشہ ڈرائیوروں نے ساتھی کے قتل کے خلاف احتجاج کیا، اور ٹریفک معطل کردی۔ تاہم پولیس نے مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کے لئے بحال کروا دی۔

lahore