Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الٰہی 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عدالت نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی
شائع 15 اگست 2023 01:34pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں گجرات ترقیاتی کاموں میں ایک ارب 25 کروڑ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ لیا جا چکا ہے، کل پرویز الٰہی کو بھی گرفتار کیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی کام میں سپلیمنٹری فنڈ مختص کئے گئے، گجرات میں 200 اسکیموں کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے منظوری دی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جب کہ سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کے الزام میں پرویز الہیٰ کو نیب نے راولپنڈی سے حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی نے عدالت کے سامنے جیل انتظامیہ کیخلاف شکایات کا انبار لگا دیا

پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت، گرفتاری پر پابندی: سنگل بینچ کے فیصلے پر حکم امتناعی میں توسیع

جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

accountability court

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi