Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

درجہ حرارت خطرناک حد پر، عراق نے بنفشی جھنڈا لہرادیا

13 گورنریوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔
شائع 15 اگست 2023 01:24pm
تصویر: العریبیہ
تصویر: العریبیہ

حال ہی میں شدید گرمی کی لہرنے عراق کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے بلند ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، کچھ مقامات پرپارہ 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

تیل کی کمپنیاں اس حوالے سے پہلے ہی تیار تھیں اور اب خطرے کا اشارہ کرتے ہوئے بنفشی جھنڈا لہرا رہی ہیں۔

العربیۃ کے نمائندے کے مطابق اتوار کے روز درجہ حرارت 52 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد بصرہ گورنریٹ کی تیل کمپنیوں نے بنفشی پرچم کو بلند کیا تھا۔

اس جھنڈے کے مطابق یہ مختصر الٹرا وائلٹ شعاعیں لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

یورپ میں ہیٹ ویو کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور

گرمی کی شدید لہر نے یورپ کی راتیں تک ’جہنم‘ بنادیں، 3 ہلاک

ملک کے 3 صوبوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اس کا نتیجہ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں نکلتا ہے اور جسم میں زندہ خلیات مر جاتے ہیں۔

یہ اکثر کاروباری اداروں کے ذریعہ کارکنوں کو انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک انتباہی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 گورنریٹس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر جائے گا۔

واضح رہے کہ خانقین اسٹیشن پر گزشتہ ہفتہ کو درجہ حرارت 52.15 ڈگری تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ٹورک نے بدھ کو عراق کے دورے کے اختتام پر ملک کی موجودہ آب و ہوا، خشک سالی اور دیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انتباہ جاری کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق عراق گزشتہ چار سال سے موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے۔

حکام کے مطابق دجلہ اور فرات ندیوں کے منبع پر ترکی اور ایرانی ڈیم بھی ذمہ دار ہیں۔

Iraq

Heat stroke

voilet flag

summer weather