جناح اسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کی کال دے دی
سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا، گرینڈ ہیلتھ الائنس
جناح اسپتال لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ نہ درج کرنے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کی کال دے دی۔
او پی ڈیز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے کام بند کردیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپتال کے لیبر روم میں ڈاکٹرز اور ڈیوٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست کی تھی۔
lahore
doctors
Jinnah Hospital
opds
مقبول ترین
Comments are closed on this story.