برطانیہ میں پولش ماں اور پاکستانی باپ کی 10 سالہ بیٹی قتل، 3 مطلوب افراد ملک سے فرار
برطانیہ میں پاکستانی باپ اور پولش ماں کی 10 سالہ بچی پراسرار طور پر قتل کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ سارا شریف کی لاش جب گھر سے ملی تو وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا، ماں باپ میں طلاق ہو چی تھی اور بچی اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل کے حوالے سے جن تین افراد سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے وہ برطانیہ سے باہر جا چکے ہیں۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا بچی کا والد عرفان جس کا نام عرفان شریف بتایا گیا ہے بھی ان تین افراد میں شامل ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اس دوران پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بچی کی والدہ اوگلا کا تعلق پولینڈ سے ہے اور طلاق کے بعد بچی کی تحویل والد کو سونپ دی گئی تھی۔ اوگلا کا کہنا ہے کہ پہلے اسے بچی کی تصاویر تواتر سے بھیجی جاتی تھی لیکن جب سے عرفان کی زندگی میں اس کی نئی شریک حیات آئی تھی یہ رابطہ کم ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
مردان میں باپ نے 12 سالہ بیٹی کو تشدد اور کرنٹ لگا کر قتل کردیا
عرفان شریف اپنے بچوں اور دوسری اہلیہ بینش کے ساتھ سرے کے علاقے میں ایک گاؤں رہتے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک خوش مزاج شخص تھے اور ٹیکسی چلاتے تھے۔
Comments are closed on this story.