Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی ویڈیو میں کرکٹ کی تاریخ سے ایک کھلاڑی جلاوطن

ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کو نہ دکھانے پر مشتعل شائقین کی پی سی بی پر تنقید
شائع 14 اگست 2023 11:22pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ایک ویڈیو جاری کی، تاہم اس ویڈیو نے کچھ لوگوں کو شدید ناراض کردیا ہے، جبکہ کچھ کو تنقید کا موقع فراہم کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو دیکھ کر کچھ لوگ کافی مشتعل ہو گئے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے جاری کی گئی ویڈیو سے نکال دیا گیا تھا۔

خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر عروج ممتاز خان نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑی تو دکھائے گئے لیکن عمران خان کو نہیں دکھایا گیا۔

انہوں نے لکھا، ’پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یاد تازہ کرتے ہوئے، 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کی 11 تصاویر اور ایک بھی تصویر میں اس عظیم ترین کا ذکر نہیں جس نے ملک کے لیے کھیل کھیلا ہو‘

عروج نے مزید لکھا، ’عمران خان عالمی کھیل کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر تاریخ میں درج کئے جائیں گے‘۔

پی سی بی کی جانب سے ”ایکس“ پر شیئر کی گئی ویڈیو قائداعظم محمد علی جناح کے ایک اقتباس سے شروع ہوتی ہے اور 1952 میں کھیلے گئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے ڈیبیو کو دکھاتی ہے، اس کے بعد ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی جیت کے مناظر دکھائی جاتے ہیں۔

حالانکہ عمران خان کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے ایک لمحے کے لیے دکھایا گیا، جسے کئی مداحوں نے ہائی لائٹ بھی کیا، تاہم، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی۔

عمران خان جو کہ 5 اگست کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں سیشن جج کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے انہین نہ دکھانے پر پی سی بی پر تنقید کی۔

ایک تبصرہ نگار انس رضا نے اسے شرمناک قرار دیا کہ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو شامل نہیں کیا۔

انہوں نے لکھا، ’بالکل شرمناک ہے کہ پی سی بی نے اس ویڈیو سے پاکستان کے اب تک کے سب سے بڑے آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو نکال دیا۔‘

سپورٹس جرنلسٹ ارفع فیروز ذکی نے کہا کہ قومی کرکٹ بورڈ نے عمران خان کو ویڈیو میں نظر انداز کرکے منافقت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے لکھا، ’پی سی بی کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہ ملانے پر ایک بڑا وکیل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور پھر پاکستان کے واحد آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان، عظیم عمران خان کو یوم آزادی کی خصوصی ویڈیو میں شامل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتا۔ پی سی بی کی ایسی منافقانہ حرکت۔‘

PCB

imran khan