Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی قیادت کا یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
شائع 14 اگست 2023 07:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سعودی قیادت نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کے نام مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

مراسلے میں پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادانہ تعلقات ہیں۔

Saudia Arabia

PAKISTANIS IN SAUDI ARABIA

Independence Day of Pakistan

Saudi investment in Pakistan