Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز، قومی کرکٹرز نے کمر کس لی

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں
شائع 14 اگست 2023 01:30pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

افغانستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز نے کمر کس لی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے جم کر ٹریننگ کی اور ٹیم مینجمنٹ کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ہیں۔

کوچز نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیںاور پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز 22 ، 24 اور 26 اگست کو شیڈول ہیں۔

afghanistan

PCB

Pakistan Cricket