Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دونوں ٹانگوں سے معذور8 سالہ بچے نے بُلند چوٹی سرکرلی

چوٹی سرکرنے کے بعد ٹونی ہوڈگل نے معذور بچوں کیلئے لاکھوں پاؤنڈ جمع کرلیے
شائع 14 اگست 2023 01:05pm
تصویر/ غیرملکی میڈیا
تصویر/ غیرملکی میڈیا

دونوں ٹانگوں سے معذور کم عمر برطانوی لڑکے نے 238 میٹر اونچی پہاڑی چوٹی سرکرکے معذورنوجوانوں اور دیگرکی مدد کے لیے 20 لاکھ پاؤنڈ (2.54 ملین ڈالر) جمع کرلیے۔

ویب سائٹ 24 میں شائع رپورٹ کے مطابق 8 سالہ ٹونی ہوڈگل کو کئی سال تک بدسلوکی کا سامناکرنا پڑا تھا جس کے باعث اس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔

ہمت نہ ہارنے والا ٹونیمشکل حالات کے باوجود پہاڑی چوٹی سرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔اس مہم کا مقصد اپنے جیسے دیگر افراد کے لیے عطیات جمع کرنا تھا۔

برطانوی پہاڑی علاقے لیک ڈیسکریٹ میں اوریسٹ ہیڈ کی چوٹی سرکرنے کے بعد ٹونی ہوڈگل نے معذور بچوں اور مریضوں کیلئے 20 لاکھ پاؤنڈ کے فنڈز بھی اکھٹے کیے۔

ان فنڈز کو معذورافراد کو زندگی میں درپیش چیلنجز پرقابو پانے میں استعمال کیا جائے گا۔

کوہ پیمائی کے سفر میں ٹونی کی معاونت لیجنڈ 89 سالہ سرکریس بوننگٹن نے کی جو ہمالیہ کی 19 مہمات کرنے کے علاوہ 4 بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ہوڈگل کےچوٹی کے قریب پہنچنے سے قبل بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع تھے جنہوں نے فوٹو گرافی کرتے ہوئے جشن منایا۔

United Kingdom