Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصرکے مقبول ترین معالج مریضہ کا معائنہ کرتے ہوئے انتقال کرگئے

ماہرآنکولوجسٹ کے انتقال پرشمالی مصرمیں غربیہ گورنری کے شہر طنطا میں سوگ کا سماں
شائع 14 اگست 2023 12:36pm
ماہرآنکولوجسٹ ڈاکٹر ایہاب الشیخ
ماہرآنکولوجسٹ ڈاکٹر ایہاب الشیخ

مصرمیں ایک مریضہ کے معائنے کے دوران ڈاکٹرکی موت نے افسوس کی لہردوڑا دی ہے۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق شمالی مصرمیں غربیہ گورنری کے شہر طنطا میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعدعلاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ کیونکہ ماہرآنکولوجسٹ ڈاکٹر ایہاب الشیخ اس گورنری کے مقبول ترین ڈاکٹر تھے۔

اتوار کی شام چل بسنے والے ڈاکٹر اہلخانہ کی درخواست پر مریضہ کے گھرپراس کا معائنہ کرنے آئے تھے کیونکہ خاتون ان کے نجی کلینک جانے کے قابل نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی باشندے کے سبب مصر میں گدھے کا گوشت کھانے پر بحث چھڑ گئی

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر پرعارضہ قلب نے اچانک اور جان لیوا وارکیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: سڑک کنارے سینڈوچ فروخت کرنیوالے شخص اور اسکی اہلیہ نے پی ایچ ڈی کرلی

سوشل میڈیا پر عوام میں مقبول ڈاکٹر ایہاب کی وفات پرافسوس کا اظہارکیاجارہا ہے۔

صحت

مشرق وسطیٰ

Egypt