Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات کی صحیح طاقت سامنے آئی، امریکا

پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لئے ہماری حمایت مضبوط ہے، انٹونی بلنکن
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 03:20pm
امریکی سفری ڈونلڈ بلوم (دائیں جانب) اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن (بائیں جانب)۔ فوٹو — فائل
امریکی سفری ڈونلڈ بلوم (دائیں جانب) اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن (بائیں جانب)۔ فوٹو — فائل

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے پاکستان کو 77ویں یوم آزادی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے زیادہ خوشحال مستقبل کی تخلیق کے لئے امریکا اور پاکستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی کے تحفظ اور امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا، امریکا

بائیڈن - مودی مشترکہ اعلامیے پر پاکستان کا سخت احتجاج، امریکی نائب سفیر دفتر خارجہ طلب

افغانستان کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ نہیں بننے دیں گے, امریکہ

امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لئے ہماری حمایت مضبوط ہے، ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے لئے عزم رکھتے ہیں جو ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے میں رہنمائی جاری رکھے گا۔

دوسری جانب پاکستان کو جشنِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گزشتہ سال پاک امریکہ تعلقات کی صحیح طاقت سامنے آئی، صحت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی میں تعاون جاری رہا۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں امریکی تعاون یقینی بنایا گیا، البتہ پاک امریکہ گرین الائنس میں پیش رفت کا منتظر ہوں جو نوکریوں اور صعنتوں کے لیے اہم ہوگا۔

پاکستان

United States

Antony Blinken

Independence Day of Pakistan