Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف رہنما حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار، حکام کا تصدیق سے گریز

عمران خان کے بھانجے 9 مئی کے بعد روپوش تھے
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 12:48pm
حسان نیازی۔ فائل
حسان نیازی۔ فائل

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کو ایبٹ اباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حسان نیازی نو مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش تھے۔ ان پر جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ان کی گرفتاری کی خبریں اتوار کی شب ایک بجے کے قریب تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ذریعے سامنے آئیں۔

لاہور سے آج نیوز کے ریاض احمد کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ حسان نیازی ایک فیکٹری میں روپوش تھے۔ تاہم سرکاری سطح پر گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، جو تحریک انصاف کے مخالف ہیں، نے ڈھائی بجے کے قریب ٹوئٹ پر لکھا کہ ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ“میرا بیٹا حسان خان ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مجھے امید ہے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔“

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”بیرسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔ اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔“

MAY 9 RIOTS

Hasaan niazi