Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارے لیے بہت سے چیلنجز ہیں، یہ چیلنجز پوری قوم کیلئے ہیں، سرفراز بگٹی

الیکشن آگے جانے کا کوئی امکان نہیں،3 مہینے کے اندر تیاری کرنی چاہئے، کائرہ
شائع 13 اگست 2023 09:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹرسرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت سے چیلنجز ہیں، یہ چیلنجز صرف سیاست دانوں کے لیے نہیں پوری قوم کے لیے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن آگے جانے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں 3 مہینے کے اندر الیکشن کی تیاری کرنی چاہیئے، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نےسیاست کے لبادے میں پاکستان کو نقصان پہنچایا، انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو ہمارا دشمن نہ کرسکا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے انوار الحق کاکڑ صاحب کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے آیا تھا، کاکڑ صاحب ایک بہتر چوائس تھے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار اختر مینگل صاحب ہمارے بزرگ ہیں، سردار اختر مینگل صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اختر مینگل صاحب نے ہمارے چیئرمین سینیٹ پر اعتراض نہیں کیا، انہوں نے میرعبدالقدوس پر اعتراض نہیں کیا، میرے لیے تعجب کی بات ہے سردار صاحب چاہتے کیا ہیں۔

مزید پڑھیں

میاں صاحب آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا، اختر مینگل کا نواز شریف کو خط

تمام جماعتوں کا نگراں وزیراعظم پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے بہت سے چیلنجز ہیں، یہ چیلنجز صرف سیاست دانوں کے لیے نہیں ہیں، یہ چیلنجز پوری قوم کے لیے ہیں۔

الیکشن آگے جانے کا کوئی امکان نہیں،3 مہینے کے اندر تیاری کرنی چاہئے، کائرہ

آج نیوزکے پروگرام روبرو میں اظہارخیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشنز کے آگے جانے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں 3 مہینے کے اندر الیکشن کی تیاری کرنی چاہیئے، ہمیں الیکشن میں دیر نہیں کرنی چاہیئے، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا وقت 4 مہینے کا ہوتا ہے، فیصلے اکثر آخری دن ہی ہوتے ہیں، مجھے سندھ کے اندرونی معاملات کا پتہ نہیں ہوتا، اگر کوئی بندہ اس قابل ہے کہ وہ کام کرسکتا ہے اس کی مدد کرنی چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بگڑتی سیکیورٹی کی حالت ہمارے لیے چیلنج ہے، ہماری مرکزی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وہ کارمہ نامہ انجام دیا جو ہمارا دشمن نہ کرسکا،عطاء تارڑ

آج نیوزکے پروگرام روبرو میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ کون سے پارٹی کب چھوڑنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے وہ کارمہ نامہ انجام دیا جو ہمارا دشمن نہ کرسکا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کے لبادے میں پاکستان کو نقصان پہنچایا، انہوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عوام نے ان کے منصوبے کو ناکام بنایا، کچھ لوگ جماعت اندررہ کربھی اختلاف کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے تو شہزاد اکبر کسی میٹنگ میں نظر نہیں آیا، یہ سب بیرون لوگوں کی سازش تھی، ان لوگوں نے ملک کو تباہ برباد کردیا۔

PMLN

اسلام آباد

rubaroo

Qamar Zaman Kaira

Ataullah Tarar

Shaukat Paracha

Pakistan People's Party (PPP)

Balochistan Awami Party

Sarfraz Bugti