Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم آزادی پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہارن اور باجوں کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے
شائع 13 اگست 2023 05:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، سڑکوں پر ہارن اور باجوں کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کے دن دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، سڑکوں پر ہارن اور باجوں کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد میں جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج

جشن آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتشبازی کی تیاری

پارٹی چیئرمین کے حکم پر یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائیگا، پی ٹی آئی

یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس کے کتنے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے؟

دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، 1500 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی پر 1500 زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے الگ سے 550 افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک افسران اور اہلکارڈیوٹی کے فرائض سے انجام دیں گے۔

سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ پارکوں اور پبلک مقامات پر بھی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔

تھانوں کی موبائل گشت، سی ٹی ڈی کمانڈوز اور ڈولفن فورس کے خصوصی اسکواڈ گشت کریں گے۔

ون ویلنگ اور اس مقصد کے لیے موٹر سائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، کسی مقام پر ہلڑ بازی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یوم آزادی کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اسلام آباد

Section 144

independence day

violations

Independence Day of Pakistan

Horns and cymbals