Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ صدی کی بدترین آتشزدگی، اموات 93 ہوگئیں

آگ ایک صدی سے زائد عرصے کی سب سے مہلک بن گئی، موئی کاؤنٹی
شائع 13 اگست 2023 05:13pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 93 ہوگئی۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کو صدی کی بدترین آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔

ریاست ہوائی میں موئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

موئی کاؤنٹی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک صدی سے زائد عرصے میں امریکا کے جنگلات میں لگنے والی سب سے مہلک آگ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قازقستان کے جنگلات میں آگ

آگ سے ہونے والے نقصان کی شدت اس وقت مزید بڑھ گئی جب چار روز قبل تاریخی ریزورٹ شہر میں تیزی سے پھیلنے والی آگ نے عمارتوں کو منہدم کر دیا اور گاڑیاں جل گئیں۔

یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 ہزار سے زائد لوگ جزیرے سے نقل مکانی کرچکے ہیں، 11 ہزار افراد کو بجلی سے محروم ہونا پڑا۔

گورنر ہوائی جوش گرین کے مطابق آگ نے جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، کئی لاشیں جلے ہوئے گھروں میں ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ آگ سے جان بچا کر سمندر میں چھلانگ لگانے والوں میں 17 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچالیا۔

USA

rescue operation

wildfire