Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں سیٹ اپ کیلئے وزیر اعلی قدوس بزنجو کے اپوزیشن لیڈر اور اتحادیوں سے رابطے

متفقہ نگراں وزیراعلی لانے کے لئے کوششیں جاری، ذرائع
شائع 13 اگست 2023 04:48pm

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو صوبے کے نگراں سیٹ اپ کے لئے بلوچستان ہاوس میں اپوزیشن اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، جس میں نگران وزیر اعلی کے نام پرمشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بلوچستان ہاوس میں ملاقاتیں کررہے ہیں، اور ان ملاقاتوں میں صوبے کے نگران وزیر اعلی کے نام پرمشاورت کی جارہی ہے، اور متفقہ نگراں وزیراعلی لانے کے لئے کوششیں جاری۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سینیٹر کہدہ بابر، حمل کلمتی اور عثمان بادینی کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے، اور معاملہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کرکے نگران حکومت کے قیام پر بات چیت ار مشاورت کا باقاعدہ آغاز کیا۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور میر خالد خان مگسی کے علاوہ صوبے کی دیگر سینئر سیاسی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے ’جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام فائنل‘

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر جلد پیش رفت متوقع ہے، بی اے پی کی طرف سے نصیر بزنجو، کہدہ بابر اور اعجاز سنجرانی کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حمل کلمتی، عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام دیے گئے ہیں اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے علی حسن زہری کو اپنے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔

Caretaker PM

Caretaker CM Sindh

CARETAKER GOVERNMENT SETUP

Balochistan Caretaker Setup