Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے 6 ماہ کیلئے نگراں وزیرخارجہ بنا دیں، حریم شاہ کی انوکھی خواہش

'میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی'
شائع 13 اگست 2023 02:11pm

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کے نگران وزیرخارجہ بننے کی حیرت انگیز خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے منفرد کیپشن تحریرکیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ، ’اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی‘۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد حریم شاہ کی دھمکی

حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر صندل خٹک گرفتار

صبور علی کو اپنے لئے کون سی تعریف پسند ہے؟

سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کی پوسٹ پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

14 اگست کو انوارالحق اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔

foreign minister

پاکستان

Hareem Shah

lifestyle