Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

میاں صاحب آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا، اختر مینگل کا نواز شریف کو خط

بی این پی رہنما انوارالحق کاکڑ کے تقرر پر برہم
شائع 13 اگست 2023 01:34pm
اختر مینگل 2015 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
اختر مینگل 2015 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر برہم ہوگئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انتہائی سخت الفاظ میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اختر مینگل نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔

سردار اختر مینگل نے اپنے خط میں لکھا کہ میرا آج کا پیغام گزشتہ پیغام مورخہ 22 جولائی 2022 کا تسلسل ہے کیونکہ جن مسائل کا ذکر میں نے پہلے کیا تھا کاش کہ ان میں کمی آتی لیکن حسب روایت ان میں اضافہ ہوتا گیا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ اس کا الزام کسی پر ڈالنے کے بجائے ہم اپنی شومی قسمت کو ہی ٹہرائیں تو بہتر ہوگا، وہی بلوچستان وہی جبری گمشدگیاں، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلے کے حل کی کوشش، سیاست دانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی طرف آس لگانا یا اُن کی مشاورت سے مسئلے کا حل تلاش کرنا۔

اسی بارے میں

’نواز شریف دوسری مرتبہ کاکڑ کے ہاتھوں ہار گئے‘

انوار الحق کاکڑ کے تقرر میں نواز شریف اور مریم کا کردار

کیا انوار الحق کو نگران وزیراعظم بننے کیلئے سینیٹ رکنیت چھوڑنا پڑے گی؟

وزیراعظم کو انوارالحق کاکڑ کا نام دیا، انہوں نے میرے دیے ہوئے نام پر اعتراض نہیں کیا، راجہ ریاض

باپ کی بنیاد رکھنے والے انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم تعینات

سردار اختر مینگل نے لکھا کہ میاں صاحب، ہم پر جو گزری یا گزر رہی ہے وہ ہماری قسمت لیکن حیرانگی اس بات سے ہے جو آپ لوگوں پر گزری اُس سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔ ہمیں جنرل ایوب سے لیکر جنرل مشرف کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی۔

بی این پی کے رہنما نے اپنے خط میں حالیہ پی ڈی ایم دور میں ہونے والی قانون سازی پر سخت تنقید کی اور کہاکہ یہ آپ حضرات کے خلاف ہی استعمال ہوگی۔

انہوں نے بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے طنز کے نشر چلائے اور لاہور میں گوادر یونیورسٹی کے قیام کا بھی ذکر کیا۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری میں بلوجستان کی آبادی جوکہ تقریباً 2کروڑ 24 لاکھ کے قریب بنتی تھی سی سی آئی کی میٹنگ میں 73 لاکھ کم کرکے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کرنا بد اعتمادی ہی کو دوام بخشے گا، بڑے اور چھوٹے صوبوں کے درمیان نفرتوں کی مٹی سے بنائے گئے اُن میناروں کی اونچائی اور مضبوطی میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوسکتا ہے۔

اختر مینگل نے لاپتہ افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلی بار کی طرح اس بار بھی یہ تصور اور خیال کر بیٹھے کہ شاید تلخ تجربات کے بعد آپ کی جماعت کو اب احساس ہوگیا ہوگا لیکن آپ کی جماعت نے ہمیں پہلے بھی غلط ثابت کیا اور اب بھی۔

انہوں نے کہا کہ انگراں وزیرِ اعظم کی جس طرح نامزدگی کی گئی اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے اور آپ کے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Caretaker prime minister

AKHTAR MENGAL

Anwaarul Haq Kakar