Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی والوں کو منظر نامے سے ہٹا دیں گے، خواجہ آصف

یومِ آزادی پر 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یاد رہ گئی ہے، ن لیگی رہنما
شائع 12 اگست 2023 11:30pm

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یاد رہ گئی ہے، وہ ایک بغاوت تھی، کوئی پاکستانی اس میں شریک نہیں ہوسکتا، وہ پاکستان کے دشمن ہو سکتے ہیں دوست نہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال کا تاریک دور گزرا ہے، اس دور میں ڈویلپمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوئی، نئے دور میں عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

9 مئی کو ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، وزیر دفاع

9 مئی کے شرپسندوں کیخلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرار داد منظور

9 مئی کو بغاوت کی گئی جو ناکام ہوگئی، خواجہ آصف کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ ہر یوم آزادی پر تجدیدِ عہد کرتے ہیں، یوم آزادی کے بعد زندگی دوبارہ معمول پر آجاتی ہے، یومِ آزادی پر 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یادرہ گئی ہے، وہ ایک بغاوت تھی، کوئی پاکستانی اس میں شریک نہیں ہوسکتا، وہ پاکستان کے دشمن ہو سکتے ہیں دوست نہیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انتخابات میں ان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں گے۔

PMLN

اسلام آباد

Khuwaja Asif

Defence Minister

pti chairman

MAY 9 RIOTS

Independence Day of Pakistan

Imran Khan Arrested August 5