Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رضوانہ تشدد کیس میں نیا موڑ، انوسٹی گیشن ٹیم نے سول جج کو طلب کرلیا

جج کو 15 اگست کو تحقیقاتی افسران کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 09:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا، اسپیشل انویسٹگیشن ٹیم نے سول جج عاصم حفیظ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹگیشن ٹیم نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں سول جج کو منگل 15 اگست کو تحقیقاتی افسران کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں

ملازمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم گرفتار

جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار رضوانہ کو زہر دیئے جانے کا انکشاف

’گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث سول جج اہلیہ سمیت روپوش‘، کیس کی تحقیقات تعطل کا شکار

خط کا متن ہم انویسٹگیشن ٹیم نے حاصل کرلیا۔

خط کے متن کے مطابق جج کی اہلیہ کی بیان کی روشنی میں شوہر جج کو شامل تشویش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جج ڈی آئی جی انویسٹگیشن کے سامنے اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔

سومیہ عاصم پہلے ہی مقدمے میں گرفتار ہیں، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جج کی پیشی کو یقینی بنائیں، جج عاصم منگل کو پیش ہوکر انویسٹگیشن میں شامل ہوں۔

lahore

Civil Judge

rizwana

maid torture case

Special Investigation Team

asim hafeez