Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہ سنبھال سکا

بھارتی سپاہی سے بندوق گری دوسرے سپاہی نے اٹھا کردی
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 08:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی بندوق گرگئی۔

یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار اور روایتی تقریب منعقد ہوئی۔

پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں

واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی فوجی ایک بار پھر توازن کھو بیٹھا

لاہور: واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب

انجو نے واہگہ بارڈر پربنائی گئی ویڈیو شیئرکردی

رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا، اس موقع پر رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔

رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

رینجرز کے جوانوں کی بوٹس کی دھمک سے ان کا عزم اور ہمت گونجتی سنائی دی۔

پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہ سنبھال سکا، بھارتی سپاہی سے بندوق گری تو دوسرے سپاہی نے زمین سے بندوق اٹھا کر ساتھی اہلکار کو پکڑائی۔

lahore

wagha border

wagha border lahore

Flag hoisting ceremony