Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ: گاڑیوں سے بھری سڑک پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

طیارے نے مصروف دو رویہ سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی
شائع 12 اگست 2023 03:40pm
ہائی وے پر کاریں بڑی تباہی سے بچ گئیں - تصویر/ غیرملکی میڈیا
ہائی وے پر کاریں بڑی تباہی سے بچ گئیں - تصویر/ غیرملکی میڈیا

برطانیہ کی شاہراہ پر حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جہاں ایک چھوٹے طیارے کو کاروں سے بھری سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

اس ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود عملہ محفوظ رہا اور ہائی وے پر کاریں بڑی تباہی سے بچ گئیں۔ واقعے سے متعلق جمعہ کی صبح شہریوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا نے کئی ذرائع سے تفصیلات حاصل کیں ہیں۔ طیارے نے جمعرات کو شام چھ بجے ایک مصروف دو رویہ سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس، ریسکیو کی گاڑی اور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

طیارے نے گلوسٹر شائر کے گولڈن ویلی ڈسٹرکٹ میں ہائی وے پر زبردستی لینڈنگ کی تھی۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ لینڈنگ کا عمل بحفاظت ہوا جس میں مالی و جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاع ملنے کے بعد شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے بلایا گیا کہ ایک کم وزنی چھوٹا طیارہ گولنڈ ویلی پر اترا ہے۔

واقعے سے متعلق 17 سالہ ویسپر گرے سمتھ نے بتایا کہ وہ بس میں سوار تھے جب انہوں نے راستے میں طیارے کو دیکھا اور اس کی تصاویر لے لیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے جائے وقوعہ کے قریب سے کچھ فائر بریگیڈز کو حادثہ کی جگہ پر جاتے ہوئے دیکھا۔

United Kingdom

Plane Crash