Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، خواہشمندوں کو مشکلات کا سامنا

پی سی بی نے آج سے ایشیا کپ کی آن لائن بکنگ شروع کی ہے
شائع 12 اگست 2023 03:58pm

ایشیا کپ 2023 کے میچز دیکھنے کے خواہشمندوں کیلئے ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی ہپی سی بی کی ویب سائٹ کریش کرگٸی۔

پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن پی سی بی کی ویب سائٹ سے خریدے جاسکیں گے۔

میچیز کے وی آٸی پی اور پریمیئم ٹکٹس کی بکنگ کے لیے عوام نے جب پی سی بی کی ویب سائیٹ کھولی تو بیشتر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب سائٹ کریش ہونے سے شائیقن کو ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاپم کچھ دیر بعد صورتحال نارمل ہوگئی۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان میں چار میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کوملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اورنیپال کے مابین ہوگا۔ جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچزقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے کےمطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزارروپے کا ہے۔

اس کے علاوہ ساڑھے 8 ہزار، سات، ہزار، چھ ہزار، پانچ ہزار، 4 ہزار کے علاوہ ڈھائی ہزار اور پندرہ سو روپے میں بھی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔

واضع رہے کہ ایشیا کپ کے میچز15 سال بعد پاکستان میں ہونے جارہے ہیں۔

PCB

Tickets

AISA CUP 2023