Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کے عمل میں آج کوئی سیشن نہیں ہوگا، اسپتال انتظامیہ

میو اور جناح اسپتال کی پلاسٹک سرجنز اسپیشلسٹ ٹیم مزید سیشنز سے متعلق بورڈ سے مشاورت کرے گی، اتظامیہ
شائع 12 اگست 2023 01:59pm
تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ۔ فوٹو — فائل
تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ۔ فوٹو — فائل

لاہور: جنرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی پلاسٹک سرجری کے عمل میں آج کوئی سیشن نہیں ہوگا۔

جنرل اسپتال میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا علاج جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز بچی کے زخموں کی اینٹی بائیوٹک ڈریسنگ ہوئی جس دوران بیکٹریل ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل رہی۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ہر ڈریسنگ کے 24 سے 48 گھنٹے بعد دوسری ڈریسنگ ہوگی، پہلے روز زخموں کی صفائی کا عمل ہوا جب کہ اتوار یا پیر کو تیسرا سیشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار رضوانہ کو زہر دیئے جانے کا انکشاف

رضوانہ تشدد کیس: ’بچی ہمارے پاس ملازمہ تھی ہی نہیں، یہ الزام ہے‘

نادیہ جمیل نے رضوانہ تک اس کی ’ڈولی‘ پہنچادی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخموں کے بھرنے اور جسم سے انفیکشن کے خاتمے تک یہ عمل جاری رہے گا، میو اور جناح اسپتال کی پلاسٹک سرجنز اسپیشلسٹ ٹیم اتوار کو مزید سیشنز سے متعلق بورڈ سے مشاورت کرے گی۔

lahore

rizwana

maid torture case