پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری
پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کرعظیم کام کرسکتے ہیں، مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مستقبل کی ویژن موجود ہے۔
پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا گیا۔
ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
مزید پڑھیں
قبائلی علاقوں کی زمین کے حوالے سے ٹرانسپرنسی اہم ہے، امریکی سفیر
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، بلوم کا پاکستان پر اظہار اعتماد
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں
تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان تھے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ دونوں ملکوں کی آزادی کی علامتوں کو نمایاں کرتا ہے، یہ ڈاک ٹکٹ دوستی کے 75 سال کا نشان ہے۔
امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری مستقبل کی شراکت داری کے ایک وژن کو ظاہر کرتا ہے، جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو ہم عظیم کام انجام دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ 75 سالوں سے پاکستان کا امریکا شراکت دار رہا ہے، امریکا کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.