Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ممتاز مولائی کا گانے کی صورت میں سندھ حکومت کا شکریہ

ممتاز مولائی نے گانے کی ویڈیو میں پیپلزبس سروس کو عکس بند کیا ہے
شائع 11 اگست 2023 08:37pm

سندھ کے معروف گلوکار ممتاز مولائی نے اپنے نئے گانے میں سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ترقی کا یہ سفر اب نہیں رکے گا۔

”ہم سندھ میں رہنے والے سندھی مہمان نواز ہیں سارے“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار ”ممتاز مولائی“ نے ایک نئے انداز میں سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ممتاز مولائی نے اپنے گانے میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام کے لئے پیپلز بس سروس کے تحفے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ شہر کے باسی کس طرح پرانی بسوں میں دھکے کھارہے تھے، لیکن نئی بسوں نے مزدور اور غریب عوام کا اے سی میں بیٹھنے کا خواب پورا کردیا۔

گانے میں پیپلزبس سروس کے ٹرمینلز کی عکس بندی کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ سندھ کے عوام امید رکھتے ہیں کہ ترقی کا یہ سفر اب نہیں رکے گا۔

Sindh government

mumtaz molai