Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

ندا ڈار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی
شائع 11 اگست 2023 07:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جبکہ ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفی ہوگئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا انتخاب چیف سلیکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی اور کپتان ندا ڈار کے باہمی صلاح مشورے کے بعد عمل میں آیا ہے۔

ٹی 20 اسکواڈ

قومی ٹی 20 اسکواڈ میں ندا ڈار ( کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں انوشے ناصر، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ

ندا ڈار ( کپتان )، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

ریزرو کھلاڑیوں میں نجیہہ علوی، نتالیہ پرویز اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

ٹی 20 کی 4 کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ ون ڈے ٹیم میں غلام فاطمہ،عمیمہ سہیل، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر کو موقع دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ 27 اگست کو پاکستان کے دورے پر آرہی ہے اور اس دوران سیریز کے تمام میچز یکم سے 14 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ شامل ہیں، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہوں گے جبکہ تین ٹی 20 میچز یکم، 3 اور 5 ستمبر کو جبکہ ون ڈے میچز 8، 11 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تفصیلات

18 سالہ شوال ذوالفقار کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہ آئندہ ماہ ہونے والے ایشین گیمز کے لیے پہلے ہی سلیکٹ ہوچکی ہیں۔

دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کی ٹیم میں 6 ماہ کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ وہ انگلی کی تکلیف سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں۔ ان کی انگلی اس سال آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زخمی ہوئی تھی۔

لیگ اسپنر سیدہ عروب شاہ کی 3 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ آخری مرتبہ 2020 کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلی تھیں۔

اسی طرح آل راؤنڈر نتالیہ پرویز کی 2018 کے بعد ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، وہ ون ڈے اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر بھی شامل ہیں۔

وکٹ کیپر نجیہہ علوی بھی 15 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ عمیمہ سہیل کو ٹی 20 سیریز کے لیے ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ام ہانی اور وحیدہ اختر کی سلیکشن عائشہ نسیم اور کائنات امتیاز کی جگہ عمل میں آئی ہے جو اس سال آسٹریلیا کے دورے میں شامل تھیں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار کریں گی جنہوں نے بسمہ معروف کی جگہ یہ ذمے داری سنبھالی ہے، بسمہ معروف نے فروری میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قیادت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

lahore

Pakistan Women's Cricket Team

pakistan vs south africa

t20 and odi series