Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، نجی اسپتال میں زیر علاج

وزیراعظم اہلیہ کی عیادت کیلئے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے
شائع 11 اگست 2023 06:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہوگئی، خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت شہباز گزشتہ 3 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعظم آج اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کے لیے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے۔

شہباز شریف نے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج اپنی اہلیہ کی خیرت دریافت کی۔

مزید پڑھیں

سائفر لیک ہونا بہت بڑا جرم، ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، شہباز شریف

آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو حالات کتنے خستہ ہوتے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، وزیراعظم

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں، نادرا و پاسپورٹ دفاتر، تعلیمی کوٹہ

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اسپتال میں موجود تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے، وہ گزشتہ 3 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہیں۔

اسلام آباد

lahore

PM Shehbaz Sharif

shehbaz sharif wife

nusrat shehbaz