Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کیلئے ہماری پارٹی سے کسی نے مشاورت نہیں کی، چوہدری سرور

الیکشن کب ہوں گے کچھ کہہ نہیں سکتے، سابق گورنر پنجاب
شائع 11 اگست 2023 05:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے ہماری پارٹی سے کسی نے مشاورت نہیں کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ ملک میں اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اور سابق وزرا کو بھی نہیں پتہ کہ آگے کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی تحلیل: سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی

مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب نے عام انتخابات کی تاریخ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے کچھ کہہ نہیں سکتے۔

پاکستانی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا، شرح سود 22 فیصد ہوگی تو کاروباری افراد کیسے گزارا کریں گے۔ آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر کی بجائے اوورسیز کمیونٹی پر توجہ دی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا استعفیٰ ہر وقت میری جیب میں ہوتا ہے، اس دفعہ میں بھی گھبرا گیا ہوں۔

PDM

PMLQ

Pakistan Politics

general elections 2023