Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا میں بس نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق

ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا
شائع 11 اگست 2023 05:27pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہور روڈ پر بس نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، حادثے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

سرگودھا میں لاہور روڈ پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں تصدیق ہوئی کہ مرنے والے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ہیں۔

traffic accident

Road Accident

bus accident