Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاکلیٹ آئسکریم پیش کرنے کا ’انتہائی غیر مہذب‘ انداز سرپھروں کو بھاگیا

اسرائیلی ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں کا 'ذوق' مشکوک لگتا ہے۔
شائع 11 اگست 2023 04:16pm
تصویر؛ ڈیزآف ڈا یئر
تصویر؛ ڈیزآف ڈا یئر

ہر ریسٹورنٹ کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے، مگر اسرائیلی ریسٹورنٹ اپنی ایک انوکھی مگر غلیظ خصوصیت کے باعث چھایا ہوا ہے جہاں گاہکوں کو کموڈ میں چاکلیٹ آئس کریم پیش کی جاتی ہے۔

اسرائیلی شہر ہولون کا ایک ریسٹورنٹ گورڈوس اپنی آئس کریم کی وجہ سے مقامی سطح پر اور آن لائن کافی توجہ حاصل کر رہا ہے

یہ ریسٹورنٹ کموڈ میں چاکلیٹ آئس کریم رکھ کر پیش کرتا ہے جسے دیکھ کر لامحالہ بیت الخلاء کا خیال آتا ہے۔

انوکھے انداز میں پیش کی جانے والی اس آئسکریم کو نوجوان بہت سرا ہ رہے ہیں اور خصوصی طور پر اس ریسٹورنٹ مین جاکر آئسکریم باؤل کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

ریسٹورنٹ کے باہر بھیک مانگنے پر گارڈ نے بچے کو گولی مار دی

فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے وہ راز جو آپ کو وہاں کا اسٹاف کبھی نہیں بتائے گا

اس انوکھی پیشکش ریسٹورنٹ آن لائن آرڈرکرنے کے حوالے سے بھی خاصا مقبول ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک تین منزلہ ماڈرن ٹوائلٹ ریسٹورنٹ تائیوان کے ضلع داتونگ میں بھی موجود ہے جس کی اندرونی سجاوٹ مکمل طور پرباتھ روم تھیم پرہے۔

یہ سننے میں حیران کُن توہے لیکن اس ریسٹورنٹ میں ہر وہ چیز موجود ہے جوعام طور پرکسی باتھ روم میں رکھی جاتی ہے۔

Israel

weird

CHOCOLATE ICE CREAM