پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لڑکیاں لڑکوں سے آگے
پنجاب کے 9 بورڈز کے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 میں لڑکیوں نے میدان مار لیا ہے۔
کھیتی باڑی کرنے والا لڑکا بھی پوزیشن لے گیا۔ والدین خوشی سے نہال ہوگئے، نگران وزیراعلی کہتے ہیں طلبہ جم کر پڑھائی کریں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔
پنجاب کے9 بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے دوران لڑکیوں کا ہی بول بالا رہا ہے۔ دو لڑکیوں نے صوبے بھر میں ایک ہزار 99 نمبر لیکر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
لڑکوں میں گوجرانوالہ کے نوجوان نے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن لی، گھروں میں کام کرنے والی والدہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔
نگران وزیراعلی پنجاب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے محسن نقوی نے کہا کہ مثبت سوچ رکھیں، تو ملک آگے بڑھے گا۔
پنجاب بھرکے 9 بورڈز سے پوزیشن حاصل کرنے والے 142 طلبہ میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed on this story.