Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

یوم آزادی پر40 کروڑ کے جھنڈے کیخلاف درخواست خارج

لاہورہائیکورٹ نےدرخواست قبل از وقت قراردیتے ہوئےخارج کی
شائع 11 اگست 2023 12:45pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے 40 کروڑ روپے کا جھنڈا تیار کرنے کیخلاف درخواست قبل از وقت قراردیتے ہوئےخارج کردی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عامر سہیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ غریب ملک کے لوگ بھوک سے خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کروڑوں روپے جھنڈے پر خرچ کر رہی ہے۔

درخواست کے متن میں عدالت سے اس جھنڈے کی تیاری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ بھارت سے مقابلہ معیشت بہتر بنانے میں کیا جائے، بڑا جھنڈا بنانے سے ملک ترقی یافتہ نہیں بنے گا۔

سیکرٹری سروسز پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت جھنڈا لہرانے پر 40 کروڑ روپے خرچ نہیں کر رہی، وفاقی حکومت نے بھی اس حوالے سے فنڈز جاری نہیں کیے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست قبل از وقت قرار دے کر خارج کردی۔

پاکستان

Lahore High Court