Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی کیمرہ: مائیں گھرسے باہر ہوتے ہوئے بھی بچوں کا دھیان رکھ سکتی ہیں

ٹیکنالوجی نے ہر مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 04:03pm
تصویر: فائل فوتو
تصویر: فائل فوتو

نوکری پیشہ مائیں بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں، کام کے دوران ان کا دھیان گھر میں موجود بچوں پرہی رہتا ہے۔ لیکن اب اس ’فِکر‘ کا توڑ آگیا ہے۔

اب سے کچھ سال پہلے اکثر خواتین بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نوکری کو خیرباد تک کہہ دیتی تھیں۔

مہنگائی کے اس دور نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے اور اب گھر کے ایک فرد کی آمدن گھر چلانے کیلئے ناکافی ہوتی ہے۔

اس لئے خواتین میں بھی گھر چلانے کیلئے نوکری کا رجحان اب عام ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:

بچوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

چونکہ اب یہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے تو نوکری پیشہ ماؤں کیلئے سائنس نے آسانی پیدا کرتے ہوئے ”آئی پی کیمرہ“ ایجاد کیا ہے۔

یہ کیمرے آپ لیوِنگ روم سے لے کر بچوں کے بیڈروم تک نصب کرسکتے ہیں۔

خواتین اپنے موبائل فونز میں ان کی ایپلیکیشن انسٹال کرکے اس ایپ کو کیمرے سے کنیکٹ کرلیں، جس کے بعد وہ کام کے دوران گھر اور بچوں کی نگرانی کرسکیں گی۔

ان کیمروں کی مدد سے کام کے دوران مائیں اپنے بچوں کی حرکات پر نظر رکھ سکتی ہیں۔

انڈور سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے اپنی غیر موجودگی میں گھر پر بھی نظر رکھنا اب ممکن ہوچکا ہے۔

Women

children

lifestyle

life and style

parenting tips