اے ٹی ایم مشین فورک لفٹر سے اکھاڑ کر چوری کرنے کی کوشش ناکام
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو چور، لفٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین چرانے کی سر توڑ کوشش کے باوجود ناکام رہے۔ تنگ آگر اے ٹی ایم مشین ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے
چوری کا یہ واقعہ شہر سیکرامینٹو میں پیش آیا جہاں دو چور سڑک پر نصب اے ٹی ایم مشین چرانے کیلئے ڈبل کیبن گاڑی اور لفٹر لے کر آئے تھے۔
ملزمان نے کیلیفورنیا کی کریڈٹ یونین کی اے ٹی ایم مشین چوری کرنے کے لیے فورک لفٹ کا استعمال کیا۔
ایک چور نے لفٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑا لیکن مشین کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ لفٹر سے اٹھانے کے دوران مشین ٹوٹ گئی اور چور وں کو اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔
مزید پڑھیں
ہوٹل میں چوری کی انوکھی واردات
اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک اور غیر ملکی گرفتار
ہیک ہو چکے اے ٹی ایم کو پہچاننے کے طریقے
دونوں ملزمان تاحال مفرور ہیں اور پولیس ملوث افراد کی تلاش کررہی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق واردات دو اگست کی صبح سوا 6 بجے ہوئی۔
پولیس نے چوروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پرایک ہزار ڈالر کا نقد انعام مقرر کردیاہے۔
Comments are closed on this story.