Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے، وزیراعظم

اقلیتوں کے عالمی دن پر شہباز شریف کا پیغام
شائع 11 اگست 2023 11:21am
تصویر/  سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام دیا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے اور پاکستانی قومیت میں اقلیتوں کا بہت اہم حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: داعش کے پی پشاور میں اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے، آئی جی خیرپختونخوا کا انکشاف

مزید لکھا کہ اقلیتوں کی ترقی اور معاشرے میں ان کی شمولیت کے لیے مزید کاوشوں کے عزم کا عیادہ کرتا ہوں۔

اقلیتیوں کے قومی دن کے موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے، جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے۔ ملک کے ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے۔غیر مسلم شہریوں کے حقوق و بہبود کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی نے جو قانون سازی اور عملی اقدامات کیے ہیں، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 11اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

minority rights