Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کی تقریب میں دولہا کی فائرنگ سے 3 بھتیجے جاں بحق، ملزم گرفتار

ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 08:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین میں شادی کی تقریب میں دُولہا کی فائرنگ سے تین بھتیجے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 14 اور 8 سال کے درمیان ہیں۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والا دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے میں دولہا کے 3 سگے بھتیجے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تحصیل اسپین وام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دولہے کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، گزشتہ شب وہ اپنی دوسری شادی کی تقریب میں فائرنگ کر رہا تھا، جس میں 3 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

North Waziristan

firing incident