Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرکا فیصلہ خلاف قانون قراردے دیا
شائع 11 اگست 2023 10:03am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم معطل کردیا ہے۔

یہ حُکم ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

حکم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس راحیل کامران شیخ نے کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اپ آئین کے آرٹیکل 18 کو کیسے معطل کر سکتے ہیں،ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے کا کوئی قانون موجودنہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے حکم کوخلاف قانون قرار دیتے ہوئے ڈی سی لاہور ،آئی جی پنجاب اورسی سی پی او سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن 6 جولائی 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں جن کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی۔

lahore

Petrol

Lahore High Court

A motorcycle rider without a helmet

helmet